بسم اللہ ( اللہ ہی کے نام سے )
ترجمہ میں ہی کا اضافہ تب کیا جاسکتا ہے جب ہم جار ومجرور کا متعلق فعل محذوف موخر مانیں مثلا بسم اللہ أبدأ، بسم الله آكل، بسم الله أذبح وغيره
کیونکہ معمول کے عامل پر مقدم ہونے میں حصر کا فائدہ ہے جیسے إياك نعبد ( ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں ) اور وكانوا لنا عابدين ( وہ ہماری ہی عبادت کرنے والے تھے )
بسم اللہ میں عامل کو موخر کرنے کا حصر کے علاوہ ایک فائدہ اور بھی ہے اور وہ ہے تبرک واستعانت ۔
عامل کو ابتدا میں محذوف ماننے کے بجائے آخر میں محذوف ماننے میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں ۔
لہذا توحید کو پیش نظر رکھتے ہوئے بسم اللہ کا مذکورہ ترجمہ زیادہ بہتر معلوم ہوتا ہے کہ ہم اللہ ہی کے نام سے سارے کام کا آغاز کرتے ہیں ۔
واللہ أعلم
كتبه : عبد الهادي عبد الخالق المدني